ابنا: عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقوں اور ارد گرد میں ہونے والے سلسلے وار بم دھماکوں میں کم سے کم 50 افراد شہید اور 150 زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے بقول آج کے حملوں میں کئی دھماکے ہوئے، کچھ خودکش حملہ آوروں نے خود کو اڑایا اور دھماکہ خیز مواد والی گاڑیوں میں دھماکے کئے گئے۔ ان حملوں میں پارکنگ، مارکیٹ، ریستوران وغیرہ کو نشانہ بنایا گیا۔حملے، شیعہ اکثریتی علاقوں خاصطور سے صدر سٹی، شعب، شولا، جمیلہ اور محموديہ کے علاقوں میں ہوئے۔طبی حکام نے بھی جانی نقصانانات کی تصدیق کی ہے۔عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں ہونے والے بم دھماکوں اور خود کش حملوں میں امریکہ اور کالعدم بعثی عناصر ملوث ہیں۔
.......
/169